انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے شہر انطالیہ میں ایک کار سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ان افراد کوگولیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جس کی آواز اکسو ضلع کے کے کاراز اورتاکی علاقے میں سنی گئیں۔
واقعے کی اطلاع شہریوں نے 112 ایمرجنسی کال سینٹر کو دی۔معلوم ہوا ہے کہ کار میں بندوق سے سر میں گولی مارنے والے تین افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ واقعے میں زخمی ہونے والے ایک شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
حکام واقعے کی ہرپہلو سے تحقیقات میں مصروف ہیں ۔