اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید تین فلسطینی شہید

نابلس (پاک ترک نیوز) شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے تین نہتے فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید کر دیا ۔
فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ نابلس میں اسرائیلی گولیوں سے تین فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔شہید ہونیوالے فلسطینیوں کی شناخت نہیں کی جا سکی ہے ۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تین مسلح افراد نے گاڑی سے فوجیوں پر فائرنگ کی گئی ۔ فورسز کی جانب سے جوابی فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوئے ۔
نابلس اس علاقے کا تجارتی دارالحکومت ہے اور اسرائیلی فوج کے چھاپوں کا ایک بڑا مرکز ہے۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ نابلس کے قریب واقع یہودی بستی کے قریب اسرائیلی فورسز پر فلسطینیوں کی جانب سے حملے کے بعد جھڑ پ ہوئی ۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More