نابلس (پاک ترک نیوز) مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے ۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے ان پر وہ حملہ کا الزام لگایا جا رہا تھا ۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز ایک گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس میں سوار تین افراد کو نشانہ بنایا گیا ۔ گاڑی میں دہشت گردوں کی موجودگی کے شبہ پر فائرنگ کی گئی جو جنین پناہ گزین کیمپ پر حملہ کرنے جا رہے تھے ۔
شہید ہونیوالے فلسطینیوں میں ایک کی شناخت 26سالہ نائف ابوتسوک کے نام سے ہوئی ہے ۔اسرائیلی فوج کے مطابق نائف اسرائیلی سکیورٹی فورسز پر حملے کرنے میں ملوث تھا ۔