اسلام آباد (پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی معیشت کی بحالی کیلئے ایپکس کمیٹی قائم کردی۔
ایپکس کمیٹی کی سربراہی وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔ایپکس کمیٹی اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے فیصلوں پر عملدرآمد کروانے کے لیے قائم کی گئی۔
آرمی چیف اور عسکری حکام بھی ایپکس کمیٹی میں شامل ہیں۔
وزیر خزانہ، وزیر منصوبہ بندی، وزیر دفاع، وزیر دفاعی پیداوار ،وفاقی وزیر فوڈ سیکورٹی، وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل بھی ایپکس کمیٹی میں شامل ہیں۔
معاشی بحالی پر قائم ایپکس کمیٹی ملک میں بیرون سرمایہ کاری پر فریم ورک تیار کرے گی۔ایپکس کمیٹی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والے ممالک کے لئے سہولت کاری کرے گی۔
5 بڑے ممالک نے پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کردی۔ایپکس کمیٹی آئندہ 3 سال میں ان ممالک کی سرمایہ کاری کو یقینی بنائے گی۔
ایپکس کمیٹی ان ممالک کی پاکستان سرمایہ کاری کے امور کی مانیٹرنگ کرے گی۔سعودی عرب، یو اے ای، قطر اور بحرین پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کے لئے تیار ہے۔