کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) عام انتخابات 2024ء کیلئے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور جنرل نشستوں پر عام انتخابات کیلئے کاغذات کی جانچ پڑتال کا آخری روز ہے۔
مخصوص نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی کی تاریخ تبدیل کر دی گئی ہے۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آج ہو گی، بلاول بھٹو کے این اے 127 سے کاغذات نامزدگی پر درخواست کا فیصلہ بھی آج ہو گا۔
کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل 3 جنوری تک کی جا سکے گی۔
اپیلوں پر انتخابی ٹریبونل 10 جنوری تک فیصلہ کریں گے، امیدوار اپنے کاغذات 12 جنوری تک واپس لے سکیں گے، امیدواروں کو انتخابی نشان 13 جنوری کو دیئے جائیں گے جبکہ عام انتخابات 8 فروری کو ہوں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More