کل ووٹرز نے اپنے ووٹ سے ثابت کرنا ہے کہ نیا پاکستان آرہا ہے،عمران خان

 

لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاکہناہے کہ ووٹرز نے اپنے ووٹ سے ثابت کرنا ہے کہ نیا پاکستان آرہا ہے۔پی ٹی آئی کا مقابلہ 30 سال سے ملک کا خون چوسنے والی سیاسی جماعتوں سے ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی پاکستان کو عروج پر لے جانے والی ایک مختلف سیاست ہو گی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا مقابلہ 30 سال سے ملک کا خون چوسنے والی سیاسی جماعتوں سے ہے اور ووٹرز نے اپنے ووٹ سے ثابت کرنا ہے کہ نیا پاکستان آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کل کراچی اور حیدر آباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں اور ووٹرز نے کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور شرکت کرنی ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More