توشہ خانہ کیس ،عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواست سماعت کیلیے مقرر

 

لاہور(پاک ترک نیوز) توشہ خانہ کیس میں سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی 21 مارچ کو عمران خان کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
بینچ میں جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس جواد حسن، جسٹس شاہد کریم اور جسٹس شہرام سرور چوہدری شامل ہیں۔
عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے اقدام کو چیلنج کر رکھا ہے۔
دوسری جانب، عمران خان کو پارٹی کی سربراہی سے ہٹانے کے لیے الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف درخواست بھی لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی۔
نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت کرنے والا پانچ رکنی فل بینچ ہی کل اس درخواست پر بھی سماعت کرے گا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پارٹی کے سربراہ کے عہدے سے ہٹانے کے نوٹسز کو چلینج کر رکھا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More