توشہ خانہ ریفرنس : نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد اوراثاثے واپس کرنے کا حکم

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کی ضبط شدہ جائیداد اور اثاثے واپس کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد کی نیب کورٹ کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کے احکامات واپس لے لیے۔
احتساب عدالت نے اپنے فیصلے میں نواز شریف کی جائیدادیں، گاڑیاں، بینک اکاؤنٹس واپس کرنے کا حکم جاری کیا۔ نواز شریف کی لاہور میں 1650 کنال سے زائد زرعی اراضی، مرسیڈیز، لینڈ کروزر اور دیگر گاڑیاں ضبط ہوئی تھیں۔
یاد رہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کے بعد جائیداد ضبطگی کے احکامات اکتوبر 2020ء میں دیے گئے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More