ٹرمپ نے کہا ہے یوکرین جنگ کے لئے ایک پیسہ نہیں دوں گا۔ ہنگری کے وزیر اعظم کا دعویٰ

بداپسٹ (پاک ترک نیوز)
ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان کا کہنا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان سے کہا ہے کہ وہ صدر بننے کے بعد یوکرین کی جنگ میں "ایک پیسہ بھی نہیں دیں گے”۔
اوربان نے ٹرمپ سے متعلق یہ باتگذشتہ شب دیر گئے ریاستی نشریاتی ادارے ایم ۔1کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران ٹرمپ سے اپنی فلوریڈا میں حالیہ ملاقات کا احوال بیان کرتے ہوئے بتائی۔
انہوں نے کہا کہ اس کا ایک بہت واضح نقطہ نظر ہے جس سے متفق نہ ہونا مشکل ہے۔ وہ کہتے ہیںکہ سب سے پہلے، وہ یوکرین-روس جنگ میں ایک پیسہ بھی نہیں دیں گے۔
وزیر اعظم اوربان اکثر روس-یوکرین جنگکے خاتمےاور امن مذاکرات کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔ جو حال ہی میں تیسرے سال میں داخل ہوئی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ٹرمپ تنازع کو ختم کرنے کے لیے بہترین اہلیت کے حامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس طرحجنگ ختم ہو جائے گی کیونکہ ظاہر ہے کہ یوکرین اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں ہو سکتا۔ اگر امریکی پیسے نہیں دیتے تو یورپی اکیلے اس جنگ کی مالی اعانت نہیں کر سکیں گے۔ اور پھر جنگ ختم ہو گی۔
اوربان کے ان تبصروں پر ٹرمپ کی ٹیم کی طرف سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More