ترکیہ؛ فلسطینیوں کی حمایت میں ریلی کے شرکا کی امریکی ایئربیس پر حملے کی کوشش

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ میں فلسطینیوں کی حمایت میں نکالی جانے والی ریلی کے شرکا نے امریکی ایئر بیس پر حملے کی کوشش کی ۔
تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے شہر آدانا میں غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف اور فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں ریلی نکالی گئی جس میں سیکڑوں افراد شریک تھے۔ریلی کے شرکا نے اس ایئربیس پر دھاوا بولنے کی کوشش جہاں امریکی فوجی قیام پذیر ہیں، تاہم پولیس نے اس کوشش کو ناکام بنادیا۔
ترکیہ پولیس نے ریلی کے شرکا پر آنسو گیس کے گولے فائر کیے اور انہیں منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا۔
یاد رہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب امریکی وزیرخارجہ ٹونی بلنکن غزہ پر بات چیت کے لیے انقرہ پہنچنے والے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More