ترکیہ اور سویڈن کی خاتون اول کا اسلاموفوبیا سے لڑنے کی ضرورت پر اتفاق

ولینئس (پاک ترک نیوز) ترک خاتون اول ایمن اردوان، اور سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن کی شریک حیات، برگیٹا ایڈ نے یورپ میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا اور نسل پرستی کے خلاف لڑنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔
ترک خاتون اول نے بدھ کے روز ولنیئس، لتھوانیا میں ہونے والی میٹنگ کے بعد سوشل میڈیا پر لکھا ہم نے ان سماجی منصوبوں کا جائزہ لیا جو ہم کر رہے تھے اور ثقافتی تعاون کو بڑھانے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
انہوں نے مزید کہا، میں نے محترمہ ایڈ سے سویڈن میں ہماری مقدس کتاب قرآن پاک کی بے حرمتی پر افسوس کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ28 جون کو سویڈن کے دارالحکومت کی مرکزی مسجد کے باہر قرآن کا ایک نسخہ نذر آتش کیا گیا تھا، جو مسلمانوں کے قربان بیرم، جسے عید الاضحیٰ، تعطیل بھی کہا جاتا ہے، کے موقع پر ہوا تھا، جس پر پوری مسلم دنیا میں احتجاج کیا گیا تھا ۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More