ترکیہ نے چھانٹیوں پر پابندی عائد کردی، زلزلے کے زون میں تنخواہ کی ادائیگی میں مدد کی پیشکش

انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکیہ کی حکومت نے اس ماہ کے شروع میں ملک کے جنوب میں آنے والے بڑے زلزلوں کے مالی اثرات سے کارکنوں اور کاروباری اداروں کو بچانے کے لیے 11 صوبوں میں عارضی اجرت کی امداد کی اسکیم شروع کی ہے اور چھانٹیوں پر پابندی لگا دی ہے۔
ملک کے سرکاری گزٹ نے بدھ کے روز کہا ہےکہ جن آجروں کے کام کی جگہوں کو بھاری یا درمیانے درجے کا نقصان پہنچا ہے۔ وہ ان کارکنوں کی اجرتوں کو جزوی طور پر پورا کرنے کے لیے تعاون سے فائدہ اٹھائیں گے جن کے اوقات کار میں کمی کی گئی تھی۔اسکے علاوہ ہنگامی حالت کے تحت زلزلے سے متاثرہ 11 صوبوں میں برطرفی پر پابندی بھی متعارف کرائی گئی۔یہ اقدام ترک حکومت کے ان اقدامات کا حصہ ہیں جو جدید ترک تاریخ کے بدترین زلزلے کے اثرات کو کم کرنے کے لیے کیے گئے ہیں جس میں دسیوں ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More