انقرہ (پاک ترک نیوز) سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ دنیا کا 11 واں سب سے بڑا اسلحہ برآمد کنندہ بن گیا ۔
سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (SIPRI) کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کی اسلحے کی برآمدات میں 2014-2018 کی مدت کے مقابلے میں 2019-2023 کی مدت میں 106 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
یہ ملک امریکہ، فرانس، روس، اٹلی، جنوبی کوریا، چین، جرمنی، برطانیہ، اسپین اور اسرائیل کے بعد دنیا کا 11 واں سب سے بڑا اسلحہ برآمد کرنے والا ملک بن گیا۔
ترکیہ نے متحدہ عرب امارات کو سب سے زیادہ 15 فیصد اسلحہ برآمد کیا، اس کے بعد قطر کو 13جبکہ پاکستان کو 11فیصد اسلحہ برآمد کیا ۔
رپورٹ کے مطابق یہ سب صحارا افریقہ کو 6.3 فیصد کے حصص کے ساتھ چوتھا سب سے بڑا سپلائی کرنے والا ملک تھا، کیونکہ اس کی "نائیجیریا کو جنگی ہیلی کاپٹر کی ترسیل اور کئی ریاستوں کو ٹرینر/جنگی طیارے اور بغیر عملے کے فضائی گاڑیوں (UAVs)” کی وجہ سے ہے۔