ترکیہ نئے F-16 لڑاکا طیاروں کی خریداری کے قریب پہنچ گیا ،امریکی سفیر

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکی نئے F-16 لڑاکا طیاروں کی خریداری کے قریب پہنچ گیا ۔
انقرہ میں امریکی سفیر نے محکمہ خارجہ کے سیاسی-فوجی امور کے بیورو کے ایک اور بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کو نئے ایف-16 جیٹ طیاروں کی فروخت میں ایک اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔
سفیر جیفری فلیک نے کہاکہ آج ترکیہ کی جانب سے جدید ترین نسل کے F-16 Block 70 لڑاکا طیاروں کی خریداری اور F-16s کے اپنے موجودہ بیڑے کو اپ گریڈ کرنے میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔
انہوں نے ترکیہ کی دفاع اور خارجہ امور کی وزارتوں کی "سخت محنت” کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہاکہ یہ امریکی قومی سلامتی، ترکی کی قومی سلامتی اور نیٹو کے باہمی تعاون کے لیے اچھا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More