ترکیہ نے آیا صوفیہ کے بعد بیزینٹائن چرچ آف سیویئر ان کورا کو مسجد میں تبدیل کردیا

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے آیا صوفیہ کے بعد استنبول میں موجود ایک اور تاریخی چرچ بیزینٹائن چرچ آف سینیٹ سیویئر ان کورا کو مسجد میں تبدیل کردیا
ترک صدر رجب طیب اردوان نے اگست 2020 میں اس چرچ کو مسجدمیں تبدیل کرنے کا حکم دیا تھا تاہم اس بات کا باقاعدہ اعلان آیا صوفیہ کو دوبارہ مسجد میں تبدیل کرنے کے بعد کیا گیا۔
ان دونوں تاریخی عبادت گاہوں کا شمار اقوام متحدہ کے عالمی ثقافتی ورثے میں ہوتا ہے اور دونوں کی مساجد میں تبدیلی کو دنیا بھر کی مسلم کمیونٹی نے سراہا ہے۔
واضح رہے کہ جب اردوان نے آیا صوفیہ میوزیم کو دوبارہ مسجدمیں تبدیل کرنے کے اپنے فیصلے کا اعلان کیا تو پوپ فرانسس نے ان کے اس فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔
ان دونوں عبادت گاہوں کو خلافت عثمانیہ کے ختم ہونے کے بعد کئی دہائیوں قبل میوزیم میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More