پیرس (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے یورپی چیمپیئن شپ کے اہم میچ میں اسرائیل کو شکست دیکر جیت فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے نام کردی۔
فرانس کے کیملی فورنیئر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ترکیہ نے اسرائیل کو روندتے ہوئے 0-6 کی ہزیمت سے دوچار کیا، میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں نے اسرائیلی فوج کی غزہ میں وحشیانہ بمباری و قتل عام پر احتجاج بھی کیا۔
ترک کھلاڑیوں نے حریف ٹیم کے پلئیرز سے مصافحہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے جیت کو فلسطینی عوام کے نام کی۔غزہ کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دعائیہ کلمات بھی پڑھے۔
یاد رہے کہ غزہ میں 7 ماہ تک جاری رہنے والی اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 36,000 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
یورپی چیمپیئن شپ میں ترک ٹیم اگلے گروپ میچ میں آذربائیجان کا مقابلہ کرے گا۔
واضح رہے کہ گروپ مراحل میں 16 ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا، ہر گروپ سے ٹاپ 2 ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچیں گی۔