ترکیہ انتخابات، پاکستان سمیت بیشتر ملکوں میں پولنگ مکمل، بیلٹ بکس انقرہ پہنچنے لگے

 

انقرہ (پاک تر ک نیوز) ترکیہ میں 14مئی کو ہونیوالے صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر کے بیشتر ممالک میں ووٹنگ کا عمل اتوار کو مکمل ہوا۔
آسٹریا، ڈنمارک، فرانس، جرمنی اور لکسمبرگ میںووٹنگ کا سلسلہ آج منگل کو رات 9 بجے تک جاری رہے گا ۔پاکستان، امریکا سمیت بیشتر یورپی ممالک میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے باقی ممالک میں ووٹنگ آج بھی جاری رہے گی۔
ترکیہ کی سپریم الیکشن کونسل (وائی ایس کے)کی جاری کردہ معلومات کے مطابق کئی یورپی ممالک کے ساتھ ساتھ شمالی امریکہ، وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں ترک سفارتی مشنز اور سرحدی دروازوں پر اتوار کومقامی وقت کے مطابق شب 9بجے پولنگ کا عمل مکمل ہوا۔تاہم جو لوگ مقررہ مدت کے دوران ووٹ نہیں ڈال سکے وہ 14 مئی کو شام 5 بجے تک 46 کسٹم گیٹس پر ووٹ ڈال سکتے ہیں۔ جب کہ آسٹریا، ڈنمارک، فرانس، جرمنی اور لکسمبرگ میںووٹنگ کا عمل منگل کو رات 9 بجے تک جاری رہے گا۔
وائی ایس کے کی رپورٹ کے مطابق البانیہ، بیلاروس، بیلجیم، بوسنیا ہرزیگووینا، بلغاریہ، جمہوریہ چیک، ایسٹونیا، فن لینڈ، یونان، ہنگری، آئرلینڈ، اٹلی، کوسوو، لتھوانیا، مالٹا، مالڈووا، مونٹی نیگرو، شمالی مقدونیہ، نیدرلینڈز، ناروے، پولینڈ میں پولنگ بند ، پرتگال، رومانیہ، سربیا، سلوواکیہ، اسپین، سویڈن اور سوئٹزرلینڈ کے ساتھ ساتھ برطانیہ میں پولنگ کا اتوار کو مکمل ہوگئی تھی۔
برطانیہ میں رجسٹرڈ تقریباً 127,000 ووٹرز نے 29 اپریل سے 7 مئی کو لندن، مانچسٹر، ایڈنبرا اور لیسٹر میں لگائے گئے بیلٹ بکسوں میں اپنا ووٹ ڈالا۔اسی طرح امریکہ میںسفارتی مشنوں بشمول واشنگٹن میں ترک سفارت خانہ، اور نیویارک، بوسٹن، شکاگو، ہیوسٹن، میامی اور لاس اینجلس میں قونصل خانوں میں سات پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے۔
دریں اثنا کم ووٹرز والے ملکوں میں پولنگ کے عمل کو 6اور 7مئی کے دو دنوں تک محدود کیا گیا تھا ۔جب جنوبی افریقہ میں 1392۔ اسرائیل میں 5088،لبنان میں8336، الجزائر میں2280، پاکستان میں 1255اور ایران میں 481ترک شہریوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔جبکہ قازقستان، ازبکستان اور آذربائیجان سمیت وسطی ایشیائی ممالک میں 20,000 سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز کے لیے 20 سے زائدپولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے تھے۔
سپریم الیکشن کونسل کے مطابق اتوار تک بیرون ملک مقیم 1.6 ملین کے قریب ترک شہریوں نے ملک کے نئے صدر اور پارلیمانی نمائندوں کو منتخب کرنے کے لیے ووٹ ڈالے تھے۔جوکہ ملک کی حالیہ تاریخ میں بیرون ملک ووٹنگ کا نیا ریکارڈ ہے۔
بیرون ملک پولنگ کاعمل مکمل ہونے کے بعد، بیلٹ بکسوں کو سفارتی کورئیر کے ذریعے ترکیہ لانے کا عمل بھرپور حفاظتی اقدامات کے تحت شروع ہو گیا ہےجنہیں دارالحکومت انقرہ میں محفوظ رکھا جائے گا۔
ترکیہ میں ووٹنگ ختم ہونے کے بعد یہ ڈبے 14مئی کوشام 5 بجے کھولے جائیں گے اور گنتی غیر ملکی صوبائی الیکشن کونسل کے ڈائریکٹوریٹ کی نگرانی میں کی جائے گی۔صدارتی انتخابات میں بیرون ملک ڈالے گئے ووٹ براہ راست امیدواروں کے ووٹوں میں شامل ہونگے۔ جبکہ پارلیمانی انتخابات میں، بیرون ملک ووٹوں کو ووٹروں کی تعداد اور ہر صوبے میں بیلٹ پارٹیوں کو موصول ہونے والے ووٹوں کی تعداد کے مطابق ملک بھر کے حلقوں میں متناسب طور پر تقسیم کیا جائے گا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More