ترکیہ نے پاکستان میں ایئر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ کیلئے دلچسپی ظاہر کر دی

اسلام آباد (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے پاکستان میں ایئر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ کے لیے دلچسپی ظاہر کر دی۔
اسلام آباد ایئر پورٹ آؤٹ سورسنگ کے معاملے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے منعقدہ اجلاس میں کے دوران بتایا گیا کہ ترکیہ کی جانب سے ایئر پورٹس آئوٹ سورسنگ میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے ۔
اجلاس کے دوران سی اے اے کے اعلیٰ حکام پر مشتمل ٹیم نے ڈی جی سی اے اے کو بریفنگ دی۔ایئر پورٹس آؤٹ سورسنگ کے لیے ترکیہ نے دلچسپی ظاہر کی ہے۔
ترکیہ کے وفد کو سی اے اے کی ٹیم آج اسلام آباد میں ایئر پورٹ کی آؤٹ سورسنگ سے متعلق بریفنگ دے گی۔ترکیہ کے وفد سے اجلاس سے قبل سی اے اے نے تیاری مکمل کر لی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More