ترکیہ نے قومی تحقیقاتی راکٹ کا کامیاب تجربہ کر لیا

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکیہ نے قومی تحقیقاتی راکٹ کا کامیاب تجربہ کرلیا ۔ترکیہ کے وزیر صنعت و ٹیکنالوجی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ یہ کامیابی ترکیہ کی خلائی ٹیکنالوجی میں جدت پسندی کی ایک مثال ہے۔
تفصیلات کےم طابق دفاعی صنعت کی ایجنسی ایس ایس بی کا کہنا ہے کہ قومی تحقیقاتی راکٹ کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایس ایس بی حکام نے کہا کہ راکٹ سان کی طرف سے تیار کردہ راکٹ کا تجربہ ترکیہ کے شمال مغربی صوبہ کرکلریلی میں کیا گیا۔
ترکیہ کی دفاعی صنعت کی ایجنسی کے صدر نے کہا کہ اس راکٹ کے کامیاب تجربے کی بدولت خلائی منصوبوں میں مزید پیشرفت ممکن ہو سکے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More