ترکیہ نے 4 ماہ میں 10 ملین سے زیادہ غیر ملکی سیاحوں کی میزبانی کی

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے 4 ماہ کے دوران 10 ملین سے زیادہ غیر ملکی سیاحوں کی میزبانی کی ۔
وزارت سیاحت اور ثقافت کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے لیکر اپریل تک گزشتہ سال کے مقابلے میں سیاحوں کی آمد 11.75 فیصد بڑھ کر 10.65 ملین ہوگئی۔
صرف اپریل میں، ترکیہ نے 3.6 ملین غیر ملکی سیاحوں نے تعطیلات کے دوران رخ کیا جو کہ 2023 کے اسی مہینے کے مقابلے میں 8.7 فیصد اضافہ ہے۔
جنوری-اپریل میں غیر ملکی سیاحوں کی فہرست میں جرمن سرفہرست رہے۔ 2024 کے پہلے چار مہینوں میں 1.12 ملین جرمن شہریوں نے ترکیہ میں چھٹیاں گزاریں، جو کہ 2023 کی اسی مدت میں 966,000 تھی۔
روسی سیاحوں کی تعداد 1.08ملین کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی ہے جو گزشتہ برس جنوری تا اپریل کے عرصے میں ترکیہ کے 1.15 ملین روسی سیاحوں سے کم تھا۔
2024 کے پہلے چار مہینوں میں تقریباً 950,000 ایرانیوں نے ترکی کا دورہ کیا، جو ایک سال پہلے 623,000 سے زیادہ تھا، جب کہ بلغاریہ سے آنے والوں کی تعداد سال بہ سال 7.5 فیصد بڑھ کر 858,000 تک پہنچ گئی۔ بلغاریائی زیادہ تر سرحد پر واقع ترکی کے شہروں میں خریداری کے لیے جاتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More