ترکیہ پہلا نیٹو رکن ملک جو امریکی آرٹیمس پروگرام کے بجائے چین روس چاند منصوبے میں شامل ہونے کیلئے تیار
انقرہ (پاک ترک نیوز) رپورٹس کے مطابق نیٹو کا رکن ترکیہ نے امریکہ کی زیر قیادت آرٹیمس پروگرام کے بجائے چین روس چاند منصوبے میں شامل ہونے کیلئے تیاری کر رہاہے ۔
ایک خلائی تجزیہ کار کے مطابق ترکیہ بین الاقوامی قمری ریسرچ سٹیشن (ILRS) میں ایک بااثر کردار ادا کر سکتا ہے کیونکہ وہ چین اور روس کی قیادت میں اس منصوبے میں شامل ہونے کی کوشش کر رہا ہے، جو اپنے ساتھ اعلیٰ خلائی عزائم اور ایک بدلتے ہوئے سیاسی ایجنڈے کو لے کر آتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ نے ILRS کا رکن بننے کے لیے درخواست دی تھی، جو کہ 2035 تک چاند کے قطب جنوبی پر اڈہ بنانے کا اقدام ہے۔ یہ درخواست دینے والا نیٹو کا پہلا رکن ہے۔
استنبول میں مقیم ترکیہ اخبار نے لکھا کہ یہ اقدام خلائی تحقیق اور ایکسپلوریشن میں مضبوط موجودگی کے لیے ترکی کی جستجو میں ایک نئے باب کی نمائندگی کرتا ہے۔