انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ میں گزشتہ برس بے روزگاری کی شرح 9.4 فیصد رہی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 0.1فیصد کمی ہوئی ہے۔
شماریاتی اتھارٹی کے اشتراک کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں بے روزگاری کی شرح 2023 میں پچھلے سال کے مقابلے میں 1.0 فیصد پوائنٹس کی کمی سے 9.4 فیصد رہ گئی۔
ترکیہ کے ادارہ شماریات (TurkStat) کے اعداد و شمار کے مطابق 15 سال یا اس سے زیادہ عمر کے بے روزگار افراد کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 318,000 کم ہو کر 3.26 ملین رہ گئی۔
اعداد و شمار کے مطابق مردوں کے لیے اس شرح کا تخمینہ 7.7% اور خواتین کے لیے 12.6فیصد تھی ۔
15 سال اور اس سے زیادہ عمر کے ملازمت پیشہ افراد کی تعداد 880,000 سے بڑھ کر 31.63 ملین ہو گئی، اور روزگار کی شرح 48.3% تھی، جو پچھلے سال کے مقابلے 2023 میں 0.8 فیصد زیادہ ہے۔