ترکیہ نے اپنا پہلا طیارہ بردار بحری جہاز لانچ کردیا

 

انقرہ(پاک تر ک نیوز) ترکیہ نے ڈرون کی جدید صلاحیتوں سے لیس اپنا پہلا طیارہ بردار بحری جہاز لانچ کردیا ہے۔
ٹی سی جی انادولو نامی بحری جہاز صرف ہلکے ہوائی جہاز، خاص طور پر ہیلی کاپٹر اور جیٹ طیاروں کو سنبھال سکتا ہے جو چھوٹے رن وے سے ٹیک آف کر سکتے ہیں۔ یہ 232 میٹر لمبا، 32 میٹر چوڑا ہے اور اس میں تقریباً 1,400 اہلکار مع جنگی گاڑیوں کے بیک وقت سفر کرسکتے ہیں۔
ترکیہ نے اپنا پہلا طیارہ بردار بحری جہاز لانچ کردیا ہے جس کا مقصد یوکرین جنگ کے باعث بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے تناظر میں اپنی ڈرون صلاحیتوں کو زمینی سطح سے بحری کارروائیوں تک توسیع دینا ہے۔
ترکیہ کے صدر اردوان نے استنبول میں لانچنگ کی تقریب میں کہا کہ یہ جہاز ہمیں ضرورت پڑنے پر دنیا کے ہر کونے میں فوجی اور انسانی بنیادوں پر آپریشن کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ ہم اس جہاز کو ایک علامت کے طور پر دیکھتے ہیں جو ترکیہ کی علاقائی قیادت کی پوزیشن کو مستحکم کرے گا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More