ترکیہ نے مقامی طورپر تیار کردہ پہلا ہائی ریزولیشن سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا

 

انقرہ(پاک ترک نیوز) ترکیہ نے مقامی طور پر تیار کردہ پہلا ہائی ریزولیشن (ایچ ڈی) سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا۔
ترکیہ نے کامیابی کے ساتھ اپنا نیا اور پہلا مقامی ہائی ریزولوشن ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ IMECE خلا میں لانچ کردیا۔ترک ساختہ ابتدائی سیٹلائٹ کو ہفتے کے روز علی الصبح امریکی ریاست کیلیفورنیا میں 0648 GMT پر وینڈنبرگ اسپیس فورس بیس سے روانہ کیا گیا ۔
ترکیہ کے پاس سیٹلائٹ لانچ کے بعد مدار میں سب میٹر ریزولوشن کے ساتھ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ کیمرہ ہوگا۔
IMECE کا مدار 680 کلومیٹر (422.5 میل) کی اونچائی پر سورج کے ساتھ مطابقت پذیر ہوگا اور دفاع، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ماحولیات اور شہری کاری، اور زراعت اور جنگلات کے شعبوں میں کام کرے گا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More