ترکیہ کی ڈیم بحران پر روس اور یوکرین میں ثالثی کی پیشکش

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے ڈیم بحران پر روس اوریوکرین میں ثالثی کی پیشکش کردی۔

تفصیلات کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے روسی صدر پیوٹن اور یوکرینی صدر زیلینسکی کو ڈیم بحران میں ثالثی کی پیشکش کر دی۔صدر اردوان نے یوکرین کے خاخووکا ڈیم کی تباہی کی تحقیقات کے لیے بین الاقوامی کمیشن بنانے کی تجویز پیش کی ہے۔
ترک صدر رجب طیب اردوان نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی اور روس کے ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ الگ الگ فون کال میں یہ تجویز دی ہے۔
ماسکو اور کیف نے کاخووکا ہائیڈرو الیکٹرک ڈیم کی تباہی کا الزام عائد کیا ہے جسے منگل کی صبح ایک مبینہ دھماکے کے بعد تباہ کیا گیا تھا۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More