ترکیہ نے شامی کینسر کے مریضوں کیلئے سرحد کھول دی

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے شامی کینسر کے مریضوں کیلئے بند سرحد کو کھول دیا ۔سرحد کی بندش کے احتجاج کے بعد کینسر کے مریض ترکی کا رخ کر رہے ہیں۔
ایک اہم کراسنگ کے دوبارہ کھلنے کے بعد کینسر کے مریضوں کو ایک بار پھر ضروری طبی دیکھ بھال تک رسائی کے لیے شمال مغربی شام سے ترکیہ جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق شام میں اپوزیشن کے زیرِکنٹرول علاقے سے کینسر کے مریضوں کی سرحد پار سے ترکی منتقلی کا سلسلہ بدھ کے روز باب الحوا سرحدی گزرگاہ کے ذریعے دوبارہ شروع ہو جائے گا۔
یاد رہے کہ فروری میں ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلوں کے بعد ریفرل سسٹم بند ہو گیا تھا لیکن 5 جون کو دوبارہ شروع ہو گیا۔
تاہم، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے باب الحوا کو اقوام متحدہ کی امدادی کارروائیوں کے لیے استعمال کرنے کے لیے ضروری اجازت کی توسیع پر اتفاق کرنے میں ناکام ہونے کے بعد یہ اجازت 10 جولائی کو ختم ہو گئی، اور کراسنگ کو بند کر دیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More