ترکیہ 2023میں براہ راست سرمایہ کاری میں چوتھے نمبر پر آگیا

ترکیہ 2023میں براہ راست سرمایہ کاری میں چوتھے نمبر پر آگیا
انقرہ(پاک ترک نیوز)
ترکیہ گزشتہ سال سب سے زیادہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو راغب کرنے میں یورپ میں چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔اور اس برس ملک میں10ارب ڈالر سے زائد کی براہ راست سرمایہ کاری ہوئی۔
ترکیہ کے صدارتی سرمایہ کاری کے دفتر کے سربراہ، بورک دگلیوگلو نے کہا ہے کہ ترکیے اپنے تزویراتی محل وقوع اور مضبوط سرمایہ کاری کے ماحول کے ساتھ سرمایہ کاروں کے لیے ایک نمایاں مقام بن گیا ہے۔ 2023 میں ہم نے 10.6 بلین ڈالر کی براہ راست بین الاقوامی سرمایہ کاری کو اپنی طرف متوجہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ آڈٹ اور مشاورتی فرم ای وائی کی ایک رپورٹ میں کورونا کی وبا کے بعد پہلی بار یورپ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کے منصوبوں میں پچھلے سال کے مقابلے میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔ جس کا ذمہ جغرافیائی سیاسی خطرات ،کم اقتصادی ترقی، بلند افراط زر، توانائی کی بڑھتی قیمتوں، جیسے عوامل پر عائد کیا گیا ہے۔ گذشتہ سال یورپ میں سرمایہ کاری کے 5,694 منصوبوں کا اعلان کیا گیا جو کہ پچھلے سال سے 4 فیصد کم ہے۔دگلیوگلو کے مطابق، یورپ میں منصوبوں کی تعداد 2019 میں اس کی سطح سے 11 فیصد اور 2017 کی چوٹی سے 14 فیصد نیچے تھی۔
ڈگلیوگلو نے مزید کہا کہ فرانس نے پچھلے سال سب سے زیادہ پراجیکٹس کو راغب کیا لیکن 2022 کے مقابلے میں اس میں 5 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔ دوسرے نمبر پر یوکے نے پراجیکٹس میں سالانہ 6 فیصد اضافہ دیکھا جبکہ تیسرے نمبر پر جرمنی کو 12 فیصد کی زبردست کمی کا سامنا کرنا پڑا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More