استنبول (پاک ترک نیوز) ترک صدر رجب طیب اردوان نے استنبول میں کوسوو کے وزیر اعظم البن کورتی سے ملاقات کی ۔ ترکیہ کے صدر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اگر ترکیہ کو درخواست کی گئی تو علاقائی امن کے لیے کوسوو اور سربیا کے درمیان مذاکراتی عمل کی حمایت کرنے کے لیے تیار ہے۔
اردوان نے ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں کہا، "ترکیہ ہمارے خطے کے امن اور استحکام کے لیے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے اور اگر فریقین کی جانب سے درخواست کی گئی تو ضروری تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔”
اردوان نے مزید کہا: "ہمیں امید ہے کہ سربیا کے ساتھ مذاکراتی عمل کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ خطے کے دیرپا امن اور استحکام کو یقینی بنایا جائے گا۔”
اردوان نے مزید کہاکہ ترکیہ نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں کہ کوسوو بین الاقوامی میدان میں اس مقام تک پہنچ جائے جس کا وہ حقدار ہے، اس سلسلے میں، ہم نیٹو، کونسل آف یورپ اور یورپی یونین میں شامل ہونے کے کوسوو کے وژن کی حمایت کرتے ہیں۔”