انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ نے 78افغان تارکین وطن کو بچا لیا ۔
ترکی کے ساحلی محافظوں نے ترکیہ کے ایجیئن ساحل سے 78 غیر قانونی تارکین وطن کو بچا لیا جب انہیں یونانی حکام نے ترکیہ کے پانیوں میں واپس دھکیل دیا تھا۔
ریسکیو ٹیموں نےاتوار کے روز 27 غیر قانونی تارکین وطن کو بچا لیا جنہیں یونانی حکام نے غیر قانونی طور پر ترکیہ کے پانیوں میں واپس دھکیل دیا تھا۔
کوسٹ گارڈ کمان کے مطابق، شمال مغربی صوبہ چاناکلے کے ضلع ایواکک میں، ربڑ کی ایک کشتی سے 27 افغان تارکین وطن کو بچایا گیا۔ مہاجرین کو صوبائی مائیگریشن حکام کے پاس لے جایا گیا۔