ترکی کے بحری آپریشن کے لئے بنائے گئے جنگی ڈرون نے تیز رفتار رول ٹیسٹ مکمل کرلیا۔

استنبول(پا ک ترک نیوز)
ترک کمپنی بیکار کے ملک کے نئے کمیشن شدہ طیارہ بردار بحری جہاز کے لیے بنائے گئے ڈرون ٹی بی۔3نےجدید ترین تیز رفتار رول ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔
ترکیہکی ڈرون بنانے والی کمپنی بیرکتارکے چیف ٹیکنالوجی آفیسر سلجوک بیرکتار نےاپنے بیان میں کہا ہے کہ کمپنی نے اپنی نئی بغیر پائلٹ جنگی فضائی گاڑی ٹی بی۔3کا تیز رفتار رول ٹیسٹ کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ یہ مشہور ڈرون ٹی بی۔2پلیٹ فارم کا ایک مختصر رن وے کے قابل ورژن ہے جس کا شمال مغربی ترکی میں ایک رن وے پرٹیسٹ کیا گیا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ اس ڈرون کا تیسرا ٹیسٹ تھا جو اس نے کامیابی سے مکمل کیا۔
ٹی بی۔3 اپنی نوعیت کا پہلا ڈرون ہے جو اپنے پروں کو جوڑنے اور جہاز سے لینڈنگ اور ٹیک آف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ ہوا میں زیادہ رہنے، اونچائی پر چڑھنے، اور ٹی بی۔ 2سے زیادہ ہتھیار لے جانے کے قابل ہو گا۔
ٹی بی ۔3کو ترک بحریہ کے ایک نئے کمیشن شدہ طیارہ بردار بحری جہاز ٹی سی جی اناڈولو پر تعیناتی کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ جسے دنیا کا پہلا ڈرون کیریئر بھی کہا جاتا ہے۔اس بحری جہاز کا فضائی ونگ بھیبیکارکے بغیر پائلٹ لڑاکا جیٹ کزیلیما پر مشتمل ہوگا۔ جس نے گزشتہ دسمبر میں اپنی پہلی پرواز مکمل کی تھی۔
ٹی بی۔3 ڈرون جیٹ انجن کے ذریعے تقویت یافتہ کزیلیما کیپانچویں نسل کے لڑاکا طیاروں سے ملتی جلتی بیرونی خصوصیات دکھاتا ہے۔ روایتی ڈرون مشنوں کے علاوہ یہ فضا سے فضا میںمار بھی کر سکے گا۔
جبکہ اسکی پروازکی حد 1,000 ناٹیکل میل یعنی 1,900 کلومیٹر تک متوقع ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More