ترکیہ کا روس پر انحصار کم کرنے کیلئے امریکی کمپنی سے ایل این جی خریدنے کا فیصلہ

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ امریکی توانائی کے بڑے ادارے ExxonMobil کے ساتھ مائع قدرتی گیس (LNG) خریدنے کے لیے اربوں ڈالر کے معاہدے پر بات چیت کر رہا ہے، تاکہ روسی توانائی پر انحصار کو روکا جا سکے۔
وزیر توانائی الپرسلان بائراکٹر نے ایک انٹرویو میں کہاہے کہ ہم ایک "نئے سپلائی پورٹ فولیو” کو بنانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ روس پر انحصار کم کرسکیں ۔
Bayraktar نے بتایا کہ Exxon کے ساتھ زیر بحث طویل مدتی معاہدے کے ذریعے ترکیہ ایک سال میں 2.5 ملین ٹن ایل این جی حاصل کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ ایک دہائی تک جاری رہ سکتا ہے۔Bayraktar نے کہا کہ Exxon معاہدے کی تجارتی شرائط ابھی زیر بحث ہیں۔
Exxon کے ساتھ معاہدے کے ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب یوکرین کے تنازعہ کے جواب میں روس کی پائپ لائن گیس کی درآمدات کو کم کرنے کے لیے یورپ نے عالمی پروڈیوسرز سے اپنی LNG کی خریداری میں اضافہ کرتے ہوئے یورپ کو روسی برآمدات میں کمی کی ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More