انقرہ(پاک ترک نیوز)
ترکیہ کی برآمدات ایک سال پہلے کے مقابلے میں رواں سال مارچ میں 4.4 فیصد بڑھ کر 23.6 بلین ہوگئیں۔ جبکہ درآمدات میں بھی 3.4فیصد اضافہ ہوا ہے
جمہوریہ ترکیہ کے شماریاتی ادارےکے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ درآمدات سالانہ بنیادوں پر 3.4 فیصد بڑھ کر 31.9 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ نتیجتاً، ملک کا غیر ملکی تجارتی خسارہ 8.3 بلین ڈالر تک پہنچ گیا، جو کہ گزشتہ سال مارچ کے مقابلے میں محدود 0.9 فیصد زائد ہے۔
گزشتہ ماہ جرمنی برآمدی ملکوں میں 2 بلین ڈالر سے زائد نرآمدات کے ساتھ سرفہرست برآمدی منڈی تھا۔ اس کے بعد امریکہ اور برطانیہ کو برآمدات بالترتیب 1.4 بلین ڈالر اور 1.2 بلین ڈالر رہیں۔
یورپی یونین نے مارچ میں ترکی کی برآمدات کا 41.2 فیصدیعنی 9.7 بلین ڈالر کی مالیت کو چھواجو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 2.8 فیصد کم ہے۔ پہلی سہ ماہی میں بلاک کو برآمدات سال بہ سال 0.9 فیصد بڑھ کر 25.9 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔
توانائی اور سونے کو چھوڑ کر ملک کی درآمدات 21.4 بلین ڈالر رہیں جو سالانہ بنیادوں پر 14.2 فیصد بڑھیں۔
برآمدات/درآمد کوریج کا تناسب گزشتہ سال مارچ میں 73.2 فیصد سے تھوڑا بہتر ہو کر گزشتہ ماہ 73.9 فیصد ہو گیا۔
2023 کی پہلی سہ ماہی میں برآمدات 2.5 فیصد اضافے کے ساتھ 61.6 بلین ڈالر پر تھیں جبکہ درآمدات میں سالانہ اضافہ 11 فیصد سے 96.3 بلین ڈالر رہا۔ غیر ملکی تجارتی فرق تقریباً 31 فیصد بڑھ کر 34.7 بلین ڈالر تک پہنچ گیا۔