ترکیہ کے پہلے ڈرون بائرکتار ٹی بی۔2 نے سروس کے ساڑھے سات لاکھ گھنٹے مکمل کر لئے

انقرہ (پاک ترک نیوز)
Bayraktar TB2، ترکیہ کی مقامی طور پر تیار کی گئی پہلی بغیر پائلٹ کے جنگی فضائی گاڑی (یو سی اے وی) بائرکتار ٹی بی۔2 جس نے ترکی کی ہوابازی کی صنعت میں بہت سی کامیابیاں حاصل کی ہیں نے کامیابی سے پرواز کے 750,000 گھنٹے مکمل کر لیے ہیں۔
بائرکتار ٹی بی۔2 بنانے والے ادارے بائکارنے گذشتہ روز جاری کردہ معلومات مین کہا ہے کہ اس طرح بائرکتار ٹی بی۔2 ترکیہ کے آسمانوں میں سب سے زیادہ وقت گزارنے والی پہلی مقامی فضائی گاڑی بھی بن گئی۔ جو 10 لاکھ گھنٹے سروس کے قریب پہنچ گئی ہے۔اپنی منفرد تکنیکی خصوصیات کے لحاظ سے عالمی سطح پر پہچانا جانے والا بائرکتار ٹی بی۔2 ڈرون آپریشنز میں ایک فیصلہ کن عنصر ہونے کے ناطے 2014 میں ترک مسلح افواج کی انوینٹری میں داخل ہوا۔جسے ایک برس بعد 2015میں مسلح کیا گیااوراب یہ ملھ افواج، نیشنل پولیس اور نیشنل انٹیلی جنس آرگنائزیشن کے زیر استعمال ہے۔
مزید برآں یہ ڈرون 2014 سے اندرون اور بیرون ملک انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم عمل ہے۔مقامی و استعمال کے علاوہ بائرکتار ٹی بی۔2 کو یوکرین کی فوج نے روس کے ساتھ جاری جنگ میں فعال طور پراستعمال کیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More