انقرہ (پاک ترک نیوز)
2018 کے صدارتی انتخابات میں سی ایچ پی کے امیدوار کے طور پر موجودہ صدر رجب طیب اردوان سے ہارنے والے محرم انسی ایک بار پھرصدارتی انتخاب کی دوڑ میں شامل ہو گئےہیں ۔
ترک میڈیا کے مطابق اب کی بار ان کی نئی پارٹی ہوم لینڈ پارٹی (ایم پی) نے اتوار کو پارٹی کے ارکان کے ووٹ کے بعد انیس کو 14 مئی کے انتخابات کے لیے نامزد کیا ہے۔ پارٹی کے 105,000 سے زیادہ ممبران نے فزکس کے سابق استاد انسی کے لیے اپنا ووٹ ڈالا۔
ترکی بھر میں پارٹی کی ہر شاخ میں ووٹنگ شروع ہونے سے پہلے خطاب کرتے ہوئےمحرم انسی نے دارالحکومت انقرہ میں صحافیوں کو بتایاتھا کہ ترکی کی سیاسی جماعتوں میں ووٹ کے ذریعے اپنے امیدوار کا انتخاب کرنا ایک نادر جمہوری عمل ہے۔