انقرہ (پاک ترک نیوز) ترک الیکشن کونسل کا کہنا ہے کہ ترکی کے صدارتی انتخابات دوسرے مرحلے میں جائیں گے۔
تفصیلات کےمطابق ترکی کے الیکٹورل چیف احمد ینر نے ملک کی سپریم الیکشن کونسل کے سرکاری نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ کے اعلیٰ داؤ والے صدارتی انتخابات دوسرے مرحلے کی طرف جائیں گے ۔
کونسل نے بتایا کہ صدر رجب طیب اردوان نے اتوار کو ہونیوالے انتخابات میں49.5 فیصد ووٹ حاصل کیے، ان کے اہم حریف کمال کلیک دار اوغلو نے 44.89 فیصد ووٹ حاصل کیے۔چونکہ دونوں امیدواروں میں سے کسی نے بھی 50 فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل نہیں کیے، ان کا مقابلہ 28 مئی کو دوسرے مرحلے میں ہوگا۔
یہ صرف تیسرا موقع ہے جب ترکوں نے براہ راست صدر کیلئے ووٹ دیا، اردوان نے پہلے مرحلے میں پچھلے دونوں انتخابات مکمل طور پر جیتے تھے۔