ترکیہ کا جدید ڈرون آپٹیکل ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ

انقرہ (پاک تر ک نیوز) ترکیہ نے جدید ڈرون آپٹیکل ٹیکنالوجی کا کامیابی سے تجربہ کیا ہے۔
ترکیہ نے اعلان کیا کہ اس نے مقامی طور پر تیار کردہ ایک نئی ڈرون آپٹیکل ٹیکنالوجی کا کامیابی سے تجربہ کیا ہے، جو کہ اس اہم نظام میں تازہ ترین پیشرفت ہے جو برسوں سے بیرون ملک سے درآمد کی گئی تھی۔
ترکیہ ڈرون بنانے والی کمپنی Baykar کی جانب سے ایک وڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ASELFLIR-500 الیکٹرو آپٹیکل جاسوسی، نگرانی اور ٹارگٹنگ سسٹم، جو اسیلسن نے تیار کیا ہے، اس کا تجربہ Bayraktar Akıncı بغیر پائلٹ کے جنگی فضائی گاڑی کے ذریعے کیا گیا، جس نے سمندر میں چلتے ہوئے ہدف کو نشانہ بنایا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More