ترکیہ کا زیر تعمیر جوہری پلانٹ زلزلے سے محفوظ

 

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ اور شام میں آنیوالے تباہ کن زلزلے کے باوجوج جوہر پلانٹ کی تعمیر میں کوئی نقصان نہیں ہوا ۔
حکام کا ہے کہ ترکیہ کے پہلے زیر تعمیر نیوکلیئر پاور پلانٹ (NPP) جو اب ملک کے جنوب میں زیر تعمیر ہے، کو پیر کی صبح آنے والے زلزلے سے کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔
اکیویو نیوکلیئر پراجیکٹ کمپنی کی سربراہ اناستاسیا زوتیوا نے کہا کہ عمارتوں، آلات یا کرینوں کو کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ تعمیراتی کام جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مرسین کے علاقے میں، جہاں پلانٹ بنایا جا رہا ہےزلزلہ تقریباً 3 شدت کے ساتھ محسوس کیا گیا۔
زوتیوا کے مطابق، ریاستی شہری دفاع اور ہنگامی تحفظ کے یونٹ پلانٹ کے ہنگامی یونٹس کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں اور علاقے میں آلات اور اہلکار بھیجنے کی تیاری کر رہے ہیں۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More