استنبول (پاک ترک نیوز)
ترک بحریہ نےگذشتہ ماہ کے آخر میں استنبول میں منعقد ہونے والی ساحا نمائش 2024 دفاعی صنعت کی نمائش میں پہلی بار اپنے مستقبل کے طیارہ بردار بحری جہاز "میوجم” کی نقاب کشائی کی ہے۔
گذشتہ ماہ 22سے26اکتوبر تک استنبول میں منعقد ہونے والی ساحا نمائش 2024میںمستقبل میں مقامی طور پر بنائے جانے والے ملک کے پہلے طیارہ بردار جہاز کے ماڈل کو دکھایا ہے۔ اس جہاز کا نام "میوجم”رکھ گیا ہے جس کے معنی ہیں قومی طیارہ بردار بحری جہاز۔نمائش مین شامل کئے گئے اس ماڈل کے ساتھ یہ معلومات بھی فراہم کی گئی ہیںکہ میوجم کا موک اپ تیار کیا گیا ہے جبکہ ترکیہ کے مقامی طور پر بنائے جانے والے طیارہ بردار جہاز کی تیاری کا کام ابھی ابتائی ڈیزائن کے مرحلے میں ہے۔تاہم اس جہاز کے تصوراتی ماڈل کو نمائش میں شامل کرنا غیر ملکی امداد کے بغیر طیارہ برداربحری جہاز تیار کرنے کے ترکیہ کے عزائم کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ منصوبہ بحری دفاعی صلاحیتوں میں خود انحصاری کے لیے ملک کی جاری کوششوں میں ایک اہم سنگ میل کی بھی نمائندگی کرتا ہے۔
ترک حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ کیریئر مکمل طور پر مقامی طور پر بنایا جائے گا۔ جو کہ بحری جہاز سازی کے شعبے میں ترکیہ کی بڑھتی ہوئی مہارت کی عکاسی کرتا ہے۔
یاد رہے کہ میوجم پروجیکٹ کی پہلی بار عوامی سطح پر فروری 2024 میں نقاب کشائی کی گئی تھی جب صدر رجب طیب اردوان نے استنبول نیول شپ یارڈ میں ڈیزائن پروجیکٹ آفس کا دورہ کیا۔ تب سے اس منصوبے نے بڑے پیمانے پر توجہ حاصل کی ہے۔ اپریل 2024 میں صحافیوں کو شپ یارڈ میں پردے کے پیچھے کا دورہ کرایا گیا۔ جہاں ترک بحریہ کے حکام نے اس منصوبے کے بارے میں اپ ڈیٹس کا اشتراک کیا جس میں جہاز کے ڈیزائن اور صلاحیتوں کے بارے میں تفصیلات بھی شامل تھیں۔