لاہور(پاک ترک نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے ترکیہ کے سفیر مہمت پیکاسی نے جاتی امرا میں ملاقات کی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف سے ترکیہ کے سفیرمہمت پیکاسی نے جاتی امراء میں ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک سفیر کی جانب سے مختلف شعبوں میں پنجاب حکومت کیساتھ تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کروائی گئی۔ جبکہ ہاؤسنگ، سیاحت، تعلیم، صحت اور ووکیشنل ٹریننگ سمیت دیگر شعبوں میں اشتراک کار کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کے عوام ایک دوسرے سے اسلامی اخوت کے رشتے میں بندھے ہیں، پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات روز افزوں بلندی کی طرف گامزن ہیں۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہاؤسنگ، سیاحت، صحت، تعلیم، ووکیشنل ٹریننگ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، ترک سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں، ہر طرح کی سہولتیں دیں گے۔
مریم نوازنے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تجارتی، معاشی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں اشتراک کار بڑھانے چاہتے ہیں، پاک ترکیہ تجارتی حجم میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہاؤسنگ، سیاحت، صحت، تعلیم، ووکیشنل ٹریننگ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، ترک سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں، ہر طرح کی سہولتیں دیں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے انتہائی سازگار ماحول اور مراعات فراہم کی جا رہی ہیں، ترکیہ کی تیز رفتار ترقی کے تجربے اور مہارت سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔ ترک سفیر نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعاون مثالی حیثیت رکھتا ہے، پنجاب کیساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے تیز رفتاری سے اقدامات کریں گے۔ اس موقع پر کمرشل قونصلر نوریتین دیمیر اور غضنفر محمود ڈائریکٹر ایمبیسیڈورئل بھی موجود تھے۔