لاہور (پاک ترک نیوز)
ڈائریکٹر ترکش کلچرل سنٹر ایرن سوگلو نے الحمرا کا دورہ کیا۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا نازیہ جبیں نے ڈائریکٹر ترکش کلچرل سنٹر ایرن سوگلو کو الحمرا میں خوش آمدید کہا۔
ڈائریکٹر ترکش کلچرل سنٹر ایرن سوگلونے الحمرا کو آرٹ کے اظہار کا بہترین مقام قرار دیتے ہوئے کہا کہ الحمرا پاکستان اور ترکش آرٹ کے تبادلہ کی مثالی جگہ ہے۔
ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمرا نازیہ جبیں نے کہا ہے کہ الحمرا میں ترکش فن و آرٹ اور زبان وادب کی کلاسز کا جلد آغاز ہو گا۔ نازیہ جبیں نے معزز مہمان کی آمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ الحمرا ترکش مصوروں کے کام پر مبنی عظیم الشان نمائش کی میزبانی کرے گا۔ الحمرا کے لئے اسلامی فن و ثقافت کی ترویج و ترقی اعزازکی بات ہے۔
ملاقات میں دوطرفہ ادبی وثقافتی تعلقات کو مضبوط تر بنانے کا اعادہ کیا گیا۔ ۔ملاقات کے اختتام پر ایگزیکٹوڈائریکٹر نازیہ جبین نے ایرن سوگلوکو اعزازی شیلڈ پیش کی۔