انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کی ڈرون بنانے والی کمپنی Baykar نے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں اپنے پلانٹ پر کام شروع کر دیا۔
Baykar کمپنی کے چیف ایگزیکٹو نے بتایا کہ ترک دفاعی کمپنی Baykar نے Kyiv کے قریب ایک فیکٹری کی تعمیر شروع کر دی ہے جس میں تقریباً 500 افراد کام کریں گے اور جہاں وہ اپنے TB2 یا TB3 ڈرون ماڈل تیار کرے گی۔
یوکرین کی فوج کی جانب سے بکتر بند گاڑیوں اور توپ خانے کے نظام کو تباہ کر کے روسی افواج کو ناکام بنانے کے لیے ترک ساختہ Bayraktar ڈرونز کو عالمی سطح پر اہمیت حاصل ہوئی ہے۔
Baykar کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس نے 30 ممالک کے ساتھ اپنے TB2 ڈرون کے لیے برآمدی معاہدے کیے ہیں۔ تھنک ٹینک SIPRI کے مطابق، ان میں 2018 سے یوکرین، ایتھوپیا، لیبیا اور آذربائیجان شامل ہیں۔