انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کی پارلیمنٹ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جارحیت کے خلاف احتجاجا اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
ترک پارلیمنٹ کی جانب سے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد ترک پارلیمنٹ میں موجود ریسٹورنٹس سے اسرائیلی مصنوعات کو ہٹا دیا گیا۔
ترکیہ کی پارلیمنٹ کی جانب سے فیصلہ عوامی رائے کے بعد کیا گیا،یاد رہے کہ ترک عوام کی جانب سے سوشل میڈیا پر اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم چلائی گئی تھی۔ترکیہ اسرائیل سے غزہ میں مظالم کے خلاف پہلے ہی احتجاجا اپنے تعلقات ختم کر چکا ہے اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان بیان دے چکے ہیں کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو قابل اعتبار شخص نہیں ہے۔