ترک پارلیمنٹ نے فن لینڈ کی نیٹو رکنیت کی توثیق کردی

 

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کی پارلیمنٹ نے فن لینڈ کی نیٹو رکنیت کی توثیق کر دی۔
تفصیلات کےم طابق ترک پارلیمنٹ نے فن لینڈ کو نیٹو میں شامل ہونے کی اجازت دینے کے ایک بل کی منظوری دے دی ہے، جس سے فن لینڈ کے نیٹو دفاعی اتحاد میں شامل ہونے کی آخری بڑی رکاوٹ ختم ہو گئی ہے۔
ترکیہ کی پارلیمنٹ میں موجود تمام 276قانون سازوں نے فن لینڈ کی بولی کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ چند روز قبل ہنگری کی پارلیمنٹ نے بھی ہیلسنکی کے الحاق کی توثیق کی تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ترک صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا تھا کہ ترکیہ فن لینڈ کی نیٹو رکنیت کی حمایت کرے گا اور ترکیہ فن لینڈ کی نیٹو درخواست کی توثیق کرے گا۔
یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا جب فن لینڈ کے صدر ساؤلی نینیستو اردوان سے ملاقات کے لیے انقرہ آئے تھے۔ روس کے یوکرین پر حملے کے بعد فن لینڈ اور سویڈن نے نیٹو بلاک میں شمولیت کے لیے درخواست دے رکھی ہے۔
اردوان نے نینیستو سے ملاقات کے بعد انقرہ میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب سہ فریقی مفاہمت کی یادداشت میں اپنے وعدوں کو پورا کرنے کی بات آتی ہے تو ہم نے دیکھا ہے کہ فن لینڈ نے مستند اور ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔
نیٹو کے تمام 30 ارکان نے ان کی درخواستوں کو منظور کر لیا تھا اور 28 نے ان کے الحاق کی توثیق کر دی تھی تاہم صرف ترکیہ اور ہنگری نے ابھی تک ایسا نہیں کیا تھا۔
ترکیہ نے فن لینڈ اور سوئیڈن کو ویٹو کر رکھا ہے۔ انقرہ نے نے ان دونوں ممالک کے ساتھ ایک پروٹوکول پر دستخط کیے تھے جو کہ ترکیہ کی جانب سے دہشتگرد قرار دی گئی تنظیموں کی کھلے عام حمایت نہ کرنے کا ایک وعدہ ہے۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More