ترک صدر اردوان کی دوران انٹرویو طبیعت ناساز

 

انقرہ (پاک ترک نیوز )ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی ٹی وی چینل کو انٹرویو کے دوران طبیعت شدید خراب ہو گئی جس کے باعث ترک صدر انٹرویو ادھورا چھوڑ کر چلے گئے ۔
ترکیہ میں 14 مئی کے پارلیمانی وصدارتی انتخابات کی مہم جاری ہے، اسی دوران صدر رجب طیب اردوان نے گزشتہ روز دو ٹی وی چینلز کو مشترکہ انٹرویو دیا۔
ترک صدر کا انٹرویو 90 منٹ تاخیر سے شروع ہوا اور پھر انٹرویو شروع ہونے کے 10 منٹ بعد ترک صدر کی طبیعت ناساز ہونے پر چینل کو انٹرویو روکنا پڑا، 15 منٹ بعد جب صدر واپس آئے تو انہوں نے ناظرین سے معذرت کی اور سوالات کے جواب دیے۔
اردوان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کل اور آج کے دن سخت محنت کی تھی اسی وجہ سے پیٹ میں تکلیف ہوئی، پروگرام منسوخ کرنا مناسب نہیں سمجھا۔
یاد رہے کہ رجب طیب اردگان اور ان کی جماعت گزشتہ 20 سالوں سے اقتدار میں ہے، اس مرتبہ صدارتی انتخاب میں اپوزیشن لیڈر کمال قلیچ دار اوغلو ان کے مدمقابل ہیں ۔

 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More