ترک صدر اردوان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

انقرہ (پاک ترک نیوز) ترکیہ کے مسلسل تیسری مرتبہ صدر منتخب ہونیوالے رجیب طیب اردوان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔
حلف برداری کی تقریب ترکیہ کی گرینڈ نیشنل اسمبلی میں منعقد ہوئی ۔رجب طیب اردوان مسلسل تیسری مرتبہ اپنے حلف اٹھایا اور اپنی نئی پانچ سالہ مدت کا آغاز کیا۔صدر اردوان سے ترکیہ کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کےسب سے معمر رکن اور عارضی سپیکر دیولت باہیلی نے انکے عہدے کا حلف لیا۔
ترکیہ کے مسلسل تیسری بار صدر منتخب ہونیوالے رجب طیب اردوان حلف برداری تقریب کیلئے گرینڈ نیشنل اسمبلی پہنچ گئے ۔
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی آج منعقد ہونے والی تقریب حلف برداری میں 78 ممالک کے اعلیٰ سطحی حکام نے شرکت کی ۔
صدارتی کمپلیکس میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں 21 سربراہان مملکت، 13 وزرائے اعظم کے ساتھ ساتھ پارلیمانی اور وزارتی سطح کے نمائندے اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے بشمول ترک ریاستوں کی تنظیم (او ٹی ایس) نیٹو اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے نمائندے بھی شریک تھے ۔
تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں عظیم قوم ایک بار پھر سربراہ بن رہا ہوں ۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ اپنے فرائض منصبی ،اپنے ملک و قوم کی فلاح و ترقی اور بہبود کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائوں گا ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اتاترک کے دیئے گئے اصولوں کو مد نظر رکھیں گے اور ترکیہ کو خطے اور دنیا بھر میں ایک عظیم قوم کے طور پر منوائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ وہ پوری ترک قوم کے صدر ہیں اور اس حیثیت سے تمام ترک شہریوں کے بنیادی کا تحفظ ان کی ذمہ داری ہے جس کا وہ عہد کرتے ہیں ۔ صدر اردوان نے یہ بھی کہا کہ ہم ترکیہ کی صدی میں داخل ہو رہے ہیں اور اپنی قوم سے آنیوالے دنوں میں ترقی ،خوشحالی اور کامیابیوں کے نئے دور کا وعدہ کرتا ہوں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More