اردوان تیسری مدت کے لئے صدر کے عہدے کا آج حلف اٹھا رہے ہیں

انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی آج منعقد ہونے والی تقریب حلف برداری میں 78 ممالک کے اعلیٰ سطحی حکام ہفتے کو شرکت کریں گے۔
صدارتی کمپلیکس میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں 21 سربراہان مملکت، 13 وزرائے اعظم کے ساتھ ساتھ پارلیمانی اور وزارتی سطح کے نمائندے اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے بشمول ترک ریاستوں کی تنظیم (او ٹی ایس) نیٹو اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)کے نمائندے شرکت کریں گے۔
صدر کی حلف برداری کی تقریب مقامی وقت کے مطابق دو بجے دوپہر ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی میں منعقد ہو گی ۔جس میں رجب طیب اردوان مسلسل تیسری مرتبہ اپنے حلف اٹھائیں گے اور اپنی نئی پانچ سالہ مدت کا آغاز کریں گے۔صدر سے ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی کےسب سے معمر رکن اور عارضی اسپیکر دیولت باہیلی انکے عہدے کا حلف لیں گے۔
شیڈول کے مطابق حلف برداری کی تقریب کے بعد صدر اردوان 3 بجے انتکبیر کا دورہ کریں گے اور 5 بجے صدارتی کمپلیکس میں افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔بعد ازاں ترک صدر مقامی وقت کے مطابق تقریباًشام 7 بجے ترک صدور کے سابقہ گھر کنکایا پالاکا میں ایک عشائیہ میں مہمانوں کی میزبانی کریں گے۔اور توقع ہے کہ وہ عشائیہ کے بعد اپنی کابینہ کا اعلان کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More