فرنبرو انٹرنیشنل ائر شو میں ترک کمپنیوں کی پہلی با رشرکت۔ بڑے آرڈر ملنے کی توقع

لندن (پاک ترک نیوز)
ہوا بازی، دفاع اور خلائی صنعتوں میں سب سے باوقار ایونٹس میں سے ایک فرنبرو انٹرنیشنل ائر شو نے اپنے دروازےہوابازی میں دلچسپی رکھنے والوںکے لیے کھول دیے ہیں۔ فرنبرو، انگلینڈ میں منعقد ہونے والے اس ایونٹ میں متعدد بین الاقوامی دفاعی اور ایرو اسپیس کمپنیاں شامل ہیں۔ جبکہ تقریباً 80 طیارے پورے شو میں نمائشی پروازیں کریں گے۔
ترکیہ کا قومی طیارہ گوکبے پہلی بار بیرون ملک ایئر شو میں اپنی پرواز کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گا۔ ٹرکش ایرو اسپیس انڈسٹریز (ٹی اے آئی) کی طرف سے تیار کردہ گوکبے طیارہ22سے 26 جولائی تک ایونٹ کے دوران چار مرتبہ پرواز کرے گا۔ گوکبے کی کارکردگی ایوی ایشن ٹیکنالوجی میں ترکیہ کی ترقی اور اس کی بین الاقوامی مسابقت کو اجاگر کرے گی۔
ٹرکش ایرو اسپیس انڈسٹریز اپنے جیٹ ٹرینر ہوائی جہاز حر جیٹ، حرکس، T129 اتیک ہیلی کاپٹر، T625 گوکبے جنرل پرپز ہیلی کاپٹر، اور اس کے بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیوں کے خاندان بشمول اکسنگور،انکا، اور انکا۔ III کے 1/7 پیمانے کے ماڈل بھی دکھائے گا۔ مزید برآںپانچویں نسل سٹیلتھ لڑاکا طیارے کان کےعلاوہ سیٹلائٹ ماڈلزبھی نمائش میں پیش کیے جارہے ہیں۔ مزید براں ترک ائروسپیس صنعتی ادارہ ایسل سار بھی پہلی مرتبہ فرنبرو انٹرنیشنل ایئر شو میں شرکت کر رہا ہے۔ جو اپنے فوجی اور سویلین ایئر پلیٹ فارم سسٹمز نمائش میں دکھا رہا ہے۔
توقع کی جا رہی ہے کہ شو کے دوران ترک کمپنیاں بڑی مقدار میں آرڈرز حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More