ترک دفاعی کمپنی پاکستان میں 155ملی میٹر گولے بنانےکی پروڈکشن لائن بنائے گی

انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکیہ کی دفاعی صنعت پیداواری سہولیات قائم کرکے پاکستان کی فوج کو مضبوط کرنے کے لیے تیار ہے کیونکہ بڑھتے ہوئی عالمی تنازعات کے درمیان اکثر ملک دفاعی مصنوعات کی گھریلو مینوفیکچرنگ کو ترجیح دیتے ہیں۔
ترکیہ کی دفاعی فرموںکے قابل اعتماد ڈیزائن اور پیداواری صلاحیتوں کی بہت زیادہ مانگ ہے، جن میں سے ایک استنبول میں واقع ریپکون ہے۔ریپکون 155 ملی میٹر آرٹلری کی پیداوار کے لیے ایک انتہائی خودکار ٹرنکی پروڈکشن لائن قائم کرے گا، ساتھ ہی پاکستان میں ایک دھماکہ خیز فلنگ لائن بھی قائم کرے گا، جو ہر سال 120,000 یونٹس بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ریپکون نے پہلے امریکی محکمہ دفاع کے ساتھ ٹیکساس میں 155 ملی میٹر آرٹلری شیل پروڈکشن لائن قائم کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے اور اب اس نے پاکستان کی واہ انڈسٹریز لمیٹڈ کے ساتھ بھی ایسا ہی معاہدہ کیا ہے۔
ریپکون دھات بنانے کے شعبے میں اختراعی حل پیش کرتا ہے اور اپنے تزویراتی دفاع، ایرو اسپیس اور خلائی صنعتوں کی مصنوعات اور پیداواری لائنوں کی تنصیب میں اپنی صلاحیتوں کے ساتھ ترکیہ اور دنیا بھر میں پسندیدگی حاصل کر رہاہے۔
واہ انڈسٹریز لمیٹڈپاکستان آرڈننس فیکٹریز (POF) کے تحت ایک ٹھیکیدار کے طور پر کام کرتا ہے، جو پاکستان کی مسلح افواج اور بین الاقوامی گاہکوں کے لیے بہت سے ہتھیار، گولہ بارود اور ملٹری گریڈ ہارڈویئر تیار کرتا ہے۔ پاکستان کے سخت فوجی معیار ملک کو کئی ممالک کو اسلحہ برآمد کرنے کے قابل بناتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More