ترکیہ کی اسرائیلی وزیر کے مسجداقصیٰ کے احاطہ میں یہودی عبادت گاہ کی تعمیر کے مطالبے کی مذمت

انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترک وزارت خارجہ نے بنیاد پرست اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر اتمار بن گوئرکی جانب سے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مسجد اقصیٰ کے احاطے میں یہودی عبادت گاہ کی تعمیر کے مطالبےکے حالیہ ریمارکس کی شدید مذمت کی ہے۔
وزارت خارجہ نے اپنے تازہ بیان مین کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی اتمار بن گوئرکی طرف سے مسجد اقصیٰ میں عبادت گاہ کی تعمیر کے حوالے سے دیئے گئے بیانات یروشلم اور بیت المقدس کی حیثیت اور شناخت کو تبدیل کرنے کی اسرائیل کی کوششوں کی ایک نئی اور انتہائی خطرناک مثال ہے۔ وزارت نے کہا کہ اس طرح کے بیانات سے مسلم دنیا میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ مقدس مسجد کے خلاف اس طرح کی اشتعال انگیزی جارحانہ اور عالمی تناؤ کا باعث ہے۔
فلسطینی عوام پر اسرائیلی حکومت کے حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وزارت نے کہا کہ اس کی پالیسیوں سے علاقائی اور عالمی استحکام کو خطرہ ہے۔اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری اسرائیلی جارحیت کو روکنے اور فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے اقدام کرے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More