ترکیہ کے تجارتی خسارے میں جولائی میں 42فیصد کمی۔7.3ارب ڈالر پر آگیا۔ترک سٹیٹ

انقرہ (پاک ترک نیوز)
ترکیہ کا غیر ملکی تجارتی خسارہ گزشتہ سال کے مقابلے جولائی میں تیزی سے کم ہوا ہےکیونکہ درآمدات میں کمی کےساتھ برآمدات میں اضافہ ہواہے۔
ترک شماریاتی انسٹی ٹیوٹ (ترک سٹیٹ) نے کہا ہے کہ تجارتی فرق گزشتہ ماہ تقریباً 42 فیصد کم ہو کر 7.3 ارب ڈالررہ گیا جو ایک سال پہلے 12.5 ارب ڈالر تھا۔ جون میں شارٹ فال 5.9 ارب ڈالر تھا۔اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ جولائی میں برآمدات 13.8 فیصد سالانہ اضافے سے 22.5 ارب ڈالر جبکہ درآمدات 7.8 فیصد کمی کے ساتھ 29.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔
وزیر خزانہ اور خزانہ مہمت شمیک کے مطابق تجارتی فرق میں کمی ملک کے اعلی کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کرنے کی حکومت کی کوششوں میں پیش رفت کی عکاسی کرتی ہے۔ہم نے کرنٹ اکاؤنٹ کےخسارے کو کم کرنے میں اہم پیش رفت کی ہے۔ جو کہ بڑے معاشی عدم توازن میں سے ایک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جولائی میں سالانہ تجارتی خسارہ پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 38.7 ارب ڈالر کم ہواہے۔ اس کا مطلب ہے کہ سالانہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ممکنہ طور پر گزشتہ ماہ 20 ارب ڈالر سے کم ہو گیا ہے۔
ترک اسٹیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری اور جولائی کے درمیان تجارتی شارٹ فال سال بہ سال 32.4 فیصد کم ہو کر 49.9 ارب ڈالر رہ گیا۔برآمدات سالانہ رفتار سے 4.1 فیصد بڑھ کر 148.7 ارب ڈالر ہوگئیں۔ اور درآمدات 8.3 فیصد کم ہوکر 198.7 ارب ڈالر ہوگئیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More